نوشہرہ ورکاں،کامونکی(نامہ نگار+نمائندہ حصوصی) گیپکو لائن مین کام کے دوران سیڑھی سے گر کر جاں بحق ہوگیا،بتایاگیاہے کہ گیپکو سب ڈویژن تتلے عالی کا لائن مین ارشد الیون کے پول پر کام مکمل کرنے کے بعد سیڑھی سے نیچے اتر رہاتھاکہ اچانک سیڑھی سے پاؤں پھسلنے سے زمین پر گر کر شدیدزخمی ہوگیا محمد ارشد کو فوری ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا ۔لائن مین محمد ارشد کی نمازجنازہ آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی نمازجنازہ میں ڈویڑن بھر کے گیپکو افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ جبکہ ایکسئین گیپکو ڈویڑن محسن علی اور ایس ڈی او فہد حسین نے متوفی کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔