پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا مشن ہے:حارث ڈار 

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ضلع ننکانہ صاحب میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کر دیا۔ مرکزی فنانس سیکرٹری انجینئر حارث ڈار نے ضلعی عہدیدران کے ہمراہ رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا۔ انجینئر حارث ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا مشن ہے۔ پاکستان اس وقت احتجاج‘ انتشار اور گالم گلوچ کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا‘ ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کیلئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ‘ ہم نے ملک بھر میں ہزاروں مستحق افراد کو اپنا روزگار شروع کرنے میں مالی معاونت فراہم کی۔

ای پیپر دی نیشن