لاہور(کامرس رپورٹر) آصف کمپیوٹرز پاکستان کا پہلا HP فلیگ شپ سٹور لانچ کر دیا گیاہے۔اس ضمن میں منعقد ہونیوالی تقریب کے مہمان خصوصی صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں ابوزر شاد تھے۔اس موقع پر تقریب کے شرکا کو ایچ پی سٹور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ شہر کے وسط میں واقع HP فلیگ شپ سٹور کے اعلیٰ معیار کے آلات کی وسیع رینج پیش کرے گا، جن میں لیپ ٹاپس، ڈیسک ٹاپس اور دیگر لوازمات شامل ہیں۔آصف سٹور پاکستان کا معروف ٹیکنالوجی ریٹیلر ہے جو جدید ترین اور اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی مصنوعات فراہم کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ پاکستان میں ٹیکنالوجیل لیڈر کمپنی HP کا پہلا فلیگ شپ سٹور لانچ کرنے پر آصف سٹور کو بے حد مسرت ہو رہی ہے جو ٹیکنالوجی کے شوقین افراد اور عام صارفین کیلئے خریداری کے تجربے کو نئی جہت اور عالمی معیار کی سروسز فراہم کرے گا۔ آصف سٹور نے ہمیشہ سے اپنے صارفین کو بہترین تجربات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ فلیگ شپ سٹور اس سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ڈائریکٹر سیلز ایم علی ہاشمی نے کہا ایچ پی سٹور لانچنگ کا مقصد HP کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ صارفین اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ ضروریات کے مطابق بہترین حل حاصل کر سکیں۔ گروپ اونر آصف اشفاق اورسی ای او عامر اشفاق نے کہا ہم پاکستان کے پہلے HP فلیگ شپ سٹور کے آغاز پر بے حد پر جوش ہیں۔ یہ سٹور ہماری جدت پسندی اور صارفین کی اطمینان کے عزم کا عکاس ہے۔