فیروزوالہ( نامہ نگار )رقم کے لین دین کے تنازعہ پر شخص قتل جبکہ خاتونشدید زخمی ہوگئی جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔محلہ اسلام پورہ میں دو سگے بھائیوں زاہد حسین اور اعظم عرف پیارکے درمیان ایک لاکھ روپے کی رقم کے لیں دین کے سلسلے میں جھگڑا ہو گیا ‘ اعظم نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں زاہد کے گھر آنے والا مہمان رشید احمد اور راحت کی بیوی شہناز بی بی شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا یہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رشید احمد دم توڑ گیا‘ ملزمان فرار ہو گئے‘ صدر پولیس نے زاہد کی رپورٹ پر سگے بھائی اعظم اس کے ساتھی کاشف کیخلا مقدمہ درج کر لیا۔ مقتول مرید کے میں ریڑی لگا کر فروٹ فروخت کرتا تھا۔