فیروزوالہ( نامہ نگار )شاہدرہ اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے حادثات میں ایک شخص ہلاک اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔ شاہدرہ موڑ کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔شاہدرہ پولیس نے متوفی کی نعش ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال بھجوا دی۔ 28چک کے قریب2کمسن بچے ساتھی موٹرسائیکل سوار کیساتھ ون ویلنگ کرتے ہوئے گدھا ریڑھی سے جاٹکرائے‘ حادثہ کے نتیجہ میں 22سالہ رفاقت،11سالہ عبداللہ اور9سالہ سعادت لہولہان ہوگئے جن کو ریسکیواہلکاروں نے طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تینوں زخمی رحمن پورہ داؤ کے رہائشی بیان کئے گئے ہیں۔کالا خطائی روڈ پر دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔