لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس میں 38 برس خدمات سر انجام دینے والے اہلکار عظمت علی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سنٹرل پولیس آفس میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور تقریب کے مہمان خصوصی تھے، سینئر افسران و سٹاف اور ریٹائرڈ اہلکار کے اہلخانہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب اور سینئر افسران نے اہلکار عظمت علی کو مدت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے خدمات کو سراہا، آئی جی پنجاب اور سینئر افسران نے عظمت علی کی آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیسنگ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، خلق خدا کی خدمت مشن ہونا چاہیے۔