معروف مصنف ، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد امین کی کتاب’ ’عروج اْمت مسلمہ‘‘ کی تقریب رونمائی 

Oct 06, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) مجلس فکرو نظر کے تحت گذشتہ روز قائد اعظم لائبریری ہال میں معروف مصنف اور ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد امین کی کتاب’ ’عروج اْمت مسلمہ‘‘ کی تقریب رونمائی ہوئی۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر ابصار احمد ، ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی، ڈاکٹر رشید ارشد، سید وقاص انجم جعفری، ڈاکٹر یونس جاوید اْپل اور منیب علیم اعوان نے کتاب کے موضوع اور کتاب کی اہمیت پر خرد افروز گفتگو کی۔ اکثر مقررین کا خیال یہ تھا کہ جب تک مسلمان مغربی فکروتہذیب کی نقالی چھوڑ کر اسلا م کی طرف صحیح معنوں میں رجوع نہیں کرتے اور اسلامی تناظر میں افراد کی تعمیر سیرت، معاشرے کی اصلاح اور اسلامی ریاست کے قیام کی جدوجہد نہیں کرتے مسلم امہ کا زوال سے نکلنا اور عظمت گم گشتہ کو پانا آسان نہیں ہوگا۔ اکثر مقررین نے پروفیسرڈاکٹر محمد امین کے کام کو سراہا اور اس طرح کی تحریروں کو مسلمانوں کی بیداری کیلئے ضروری قرار دیا۔ 

مزیدخبریں