لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا اس مقدس پیشے سے وابستہ تمام افراد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو علم کی شمع جلا نے اور نوجوان نسل کے اعلی کردار کی تشکیل کیلئے کوشاں ہیں۔ اساتذہ قوم کے محسن ہیں جو کامیابی و کامرانی کے حصول میں سیڑھی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ اساتذہ کی انتھک محنت ہی ہے جو نوجوان نسل میں ترقی اور خوشحالی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ قوم کے معماروں کو سلام پیش کرتی ہے۔اساتذہ قوم کے محسن اورہمارا افتخار ہیں۔ ان کی تکریم کی بدولت ہی قومیں عروج حاصل کرتی ہیں۔استاد تعلیمی نظام کی اساس ہے اوراس کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی سی ہے۔ آج جن اقوام نے ترقی کی منازل طے کی ہیں اور دنیا میں انقلاب برپا کر کے پوری دنیا میں جن ممالک نے اپنی طاقت کا سکہ بٹھایا ہے تو استاد کی ہی مرہون ِ منت ہے۔ رہنما مرکزی مسلم لیگ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا استاد ایک طالب علم کو جو کچھ سکھاتا ہے اس کا اثر پوری قوم پر ہوتا ہے۔
اساتذہ قوم کے محسن ،کامرانی کیلئے سیڑھی کا کردار ادا کرتے ہیں:مزمل اقبال ہاشمی
Oct 06, 2024