لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا عالمی برادری کے باہمی اتفاق و اتحاد سے ہی کشمیر، فلسطین کا مسئلہ حل ہوگا۔اسرائیل کو دنیا بھر میں ایک قوم کے طور پر ہر گز تسلیم نہیں کیا جانا چاہئے۔ اسلامی ممالک کے لیڈران اسرائیل، بھارت کی فلسطین، کشمیر میں مسلسل بربریت کے خلاف ٹھوس لائحہ عمل دیں۔ عالمی عدالت اسرائیل کو پہلے ہی غیر قانونی ریاست قرار دے چکی ہے۔اسرائیل، بھارت دہشت گرد ملک ہیں یہ خطے میں امن و امان کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ان کا کہنا تھا چیف جسٹس بلا تاخیر مبارک ثانی کیس کا محفوظ تفصیلی فیصلہ جا ری کریں۔دفاع ختم نبوت ?، دفاع عظمت صحابہ و اہل بیت ? کے لئے ہمارا تن من دھن قربان ہے۔ اس وقت پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذاور سودی نظام کے نجات سیمعیشت میں مکمل استحکام بھی آئے گا اورہمارے معاشی، اقتصادی مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔اس وقت ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔موجودہ اپوزیشن کا سب کچھ انتشار کی سیاست ہے۔ نفرت انتشار کی سیاست نے وطن عزیز کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا ہے اس وقت غیر جمہوری سازشی عناصر مسلسل جمہوریت پر حملہ آور ہیں۔