نئی دہلی (آئی این پی) منی پور میں حالات کشیدہ ہو گئے۔ مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے منی پور میں خونریزی کے نتیجے میں حالات دن بدن خانہ جنگی کی جانب جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس سٹیشنوں پر حملے سے خانہ جنگی کی صورتحال، منی پور میں حالات اس قدر تشویش ناک ہو چکے ہیں کہ اب جتھوں نے سرکاری املاک اور پولیس سٹیشنوں پر حملے شروع کر دئیے ہیں۔ گزشتہ کئی روز سے منی پور کے قبائل کے مابین جھڑپوں کے دوران ہزاروں لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، دو علیحدگی پسند گروپوں کے مابین تصادم کے دوران اسلحہ لوٹ لیا گیا اور پولیس پر تشدد بھی کیا گیا، ان جھڑپوں کے دوران تین افراد ہلاک اور20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں خون ریز نسلی فسادات اور پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپوں کے بعد کشیدہ حالات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی۔ پولیس سٹیشن پر حملے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے بعد پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا، جس سے اہل علاقہ گھروں میں محصور ہو گئے۔
منی پور میں خانہ جنگی کی صورتحال، پولیس سٹیشنوں پر حملے، جھڑپوں میں کئی افراد ہلاک
Oct 06, 2024