امریکہ کی 6 ریاستوں میں طوفان، سیلاب سے تباہی، 223 افراد ہلاک، سینکڑوں لاپتہ

نیویارک(آئی این پی)امریکہ میں طوفان اور سیلاب نے تباہی مچادی ، 6 ریاستوں میں اب تک 223 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان کے باعث امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں 106 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 7 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔شمالی کیرو لائنا میں سیلاب کے باعث سیکڑوں افراد لاپتا ہوچکے ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ تقریبا 300 لاپتہ افراد کی رپورٹوں پر کارروائی کی گئی ہے اور ان میں سے 270 افراد صحت مند ہیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز کی مدد سے 75 لاپتہ افراد کے معاملے پر طریقے سے کام کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن