لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں، شہری گاڑیوں، موٹرسائیکلوں سے محروم 

لاہور (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعد دوارداتوںمیں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوںاور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاری اڈا میں علی احمد سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، سول لائنز میں ممتاز سے اڑھائی لاکھ روپے اورموبائل فون۔بھاٹی گیٹ میں قدوس سے2 لاکھ روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں خرم سے 1 لاکھ 70روپے اورموبائل فون، رائے ونڈ میں غفار سے1 لاکھ 65ہزار روپے اورموبائل فون۔ نصیرآباد میںحنان احمد سے 1لاکھ 40 ہزار نقدی اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میںدانش سے ایک لاکھ 25ہزارروپے موبائل فون اوردیگرسامان لوٹ لیاگیا۔ شادباغ اورباغبانپورہ سے گاڑیاں جبکہ مستی گیٹ ماڈل ٹاؤن اورمزنگ سے موٹرسائیکلیںچوری ہو گئیں۔

ای پیپر دی نیشن