اسلام آباد(خبرنگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت قومی صحت کا اجلاس ایم ڈی کیٹ امتحانات میں بے قاعدگیوں پر اظہار برہمی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج کمیٹی کو مطمعن کرنے میں ناکام رہے آئندہ اجلاس میں مکمل رپورٹ طلب کر لی گئی کمیٹی میں شامل ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی سبین غوری نے سندھ میں ایم ڈی کیٹ امتحانات میں بد انتظامی،پرچے میں آؤٹ آف سلیبس سولہ سوالات اور ڈاؤ میڈیکل کالج میں امتحانات کے میں انعقاد پر سوال اٹھادیا ڈاؤ میڈیکل کالج کے وائس چانسلر کو کمیٹی اجلاس میں بلانے کا مطالبہ بھی کردیا تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں حالیہ ایم ڈی کیٹ (میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ) کے امتحانات کے حوالے سے متعددخدشات رپورٹ شدہ پیپر لیکس، غیر منصفانہ طرز عمل اورامتحانی بے قاعدگیوں کی وجہ سے طلباء متاثر ہونے ہر سخت ناراضگی کا اظہار کیاقائمہ کمیٹی میں اجلاس میں بتایا گیا کہ MDCAT امتحانات میں شرکت کے لیے کوئی اہلیت کا معیار اور میرٹ متعین نہیں ہے جس پر کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا کہ میریٹ نہ ہونے ہر امتحانات کی شفافیت پر سوالات اٹھائے گئے کمیٹی نے زور دیا کہ پالیسی پر نظر ثانی کی جانی چاہیے اور اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے تاکہ مستقبل میں داخلہ کے عمل میں شفافیت اور منصفانہ عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔