اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکی جائے : فرانسیسی صدر 

Oct 06, 2024

پیرس(نیٹ نیوز)  فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کردیا۔غزہ کی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا  موجودہ صورتحال میں ہمیں سیاسی حل کی طرف جانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا غزہ میں جنگ کے لیے اسرائیل کو ہتھیار  دینے پر پابندی ترجیح ہونی چاہیے، فرانس نے اسرائیل کو کسی بھی طرح کے ہتھیار  فراہم نہیں کیے ۔

مزیدخبریں