لاہور (این این آئی+ نامہ نگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ مزید 417 ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان کے مطابق 159 ملزموں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرا کے 19 کو گرفتار کرا دیا گیا۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 13 کمرشل، 8 زرعی،1 انڈسٹریل اور 395 ڈومیسٹک تھے جنہیں منقطع کر کے ان کو 2 لاکھ 93 ہزار 249 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت ایک کروڑ 29 لاکھ 72 ہزار 143 روپے بنتی ہے۔ دریں اثناء فیسکو کی ٹاسک فورس ٹیموں نے پیرمحل میں تین صارفین مہر زمان خان ساکن 673/14 گ ب، محمد ارشد 674/15 گ ب اور ظہور 700/42 گ ب کو مبینہ طور پر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ متعلقہ پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔