غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک برس مکمل، لندن میں اسرائیل مخالف بڑا احتجاج

لندن (نیٹ نیوز) غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک برس مکمل ہونے پر لندن میں بڑا احتجاج کیا گیا۔اسرائیل کے خلاف فلسطین سالیڈیرٹی کیمپین اور دیگر جنگ مخالف تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کا آغاز رسل سکوائر سے کیا۔مظاہرے کے شرکا  غزہ پر حملے کے ایک برس مکمل ہونے پر اسرائیل مخالف نعرے لگاتے ہوئے وائٹ ہال پہنچے ۔احتجاجی مظاہرے کے شرکا  نے موقف اختیار کیا اسرائیل کی بمباری کے سبب 42 ہزار فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں، عالمی طاقتیں کب اس بات کا نوٹس لیں گی کہ اسرائیل دفاع کے نام پر قتل عام کر رہا ہے۔شرکا  نے مزید کہا  اسرائیلی جارحیت کو نہ روکنے پر وہ لبنان پر حملہ آور ہوا، کل دیگر ممالک نشانے پر ہوں گے، برطانیہ، اسرائیل کو جنگی ہتھیاروں کی فراہمی بند کرکے امن کو یقینی بنائے۔

ای پیپر دی نیشن