نابینا افراد کا احتجاج جاری، کلب چوک سے شملہ پہاڑی تک مارچ، دھرنا دیا 

لاہور (لیڈی رپورٹر) مطالبات کی منظوری کیلئے پنجاب بھر سے آئے نابینا افراد کا احتجاج 13 ویں روز بھی جاری رہا۔ گزشتہ روز وہ کلب چوک سے حکومت مخالف نعرے بلند کرتے ہوئے، سفید چھڑیاں اٹھائے نکلے اور ڈیوس روڈ سے ہوتے ہوئے شملہ پہاڑی پریس کلب کے سامنے  دھرنا دے دیا۔ شدید نعرے بازی شروع کر دی۔ بعض ساتھی سوشل ویلفیئر پنجاب کے ڈائریکٹوریٹ کے اندر چلے گئے۔ نوائے وقت سے گفتگو میں مظاہرین عمر جاوید اور نبیل ستی نے کہا مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ ہم کشتیاں جلا کر یہاں آئے ہیں۔ ہمارے ساتھی یہاں بیمار ہو رہے ہیں، جمعہ کو خود سوزی کی کو شش کی مگر ہم اپنا حق لئے بغیر نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری حوصلہ شکنی نہ کرے ہم بھی اس قوم کے بیٹے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن