حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے : عارف سندھیلہ 

Oct 06, 2024

 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے جس کیلئے موثر و مربوط اقدامات اٹھائے گئے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی خدمت کی میراث کو آگے بڑھا رہی ہیںنواز شریف کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جس طرح دن رات کام کر رہی ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ حقیقی لیڈر عوام کے دکھ درد کو سمجھتا اور اس کا حل یقینی بناتا ہے ۔ (ن) لیگ کی قیادت نے ہر دور میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کر کے عوام دوستی کا ثبوت دیا ۔اس کے برعکس ماضی میں ساڑھے تین سال پنجاب کی عوام کا کھلا استحصال کیا گیا اور صوبہ کے وسائل کو بے دریغ ضائع کیا گیا جس کا خمیازہ عوام کو بدحالی کی شکل میں بھگتنا پڑا۔ 

مزیدخبریں