شیری رحمان پی ٹی آئی کارکنوں  کے حملے میں بال بال بچیں‘  کار پر  ڈنڈے برسائے ‘شیشے توڑ ڈالے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹرشیری رحمان بلیو ایریا میں تحریک انصاف کے احتجاجی افرادکے حملے میں بال بال ،بچ گئی،تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کی کار کے اوپر ڈنڈے برسائے اور شیشے توڑ ڈالے،بتایا گیا ہے کہشیری رحمان  کلثوم پلازہ کے قریب سے گزر رہی تھی،اس دوران ان کا امنا سامنا تحریک انصاف کے کارکنوں سے ہو گیا جنہوں نیشیر ی رحمان کو دیکھ کر ان کی کار کو گھیرلیااور اس پر ڈنڈے پر سانا شروع کر دیے اور ان کی کارک نقصان پہنچایا اور شیشے توڑ ڈالے شیر ی رحمان بعد ازا  کارکنوں کے نرغے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ای پیپر دی نیشن