آلودگی پھیلانے، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے  بغیرچلنے والے بھٹوں کے خلاف کارروائیاں  

Oct 06, 2024

لاہور ( این این آئی)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پنجاب میں آلودگی کا باعث زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیرچلنے والے بھٹوں کے خلاف کارروائیاں تیزکردی گئی ہیں اور دیپالپور ،راجن پور،پاکپتن،اوکاڑہ میں3،سرگودھامیں 6،میانوالی میں 8 غیرزگ زیگ بھٹے گرا دیئے گئے۔محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم کواوکاڑہ میں بھٹیوں میں میونسپل ویسٹ، پلاسٹک شوز اورچمڑے کے بطور ایندھن استعمال کو روکنے پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔محکمہ تحفظ ماحول نے پولیس کی مدد سے مشتعل افراد کے پرتشدد رویے پر دو گھنٹے میں قابو پاکر باقی ماندہ بھٹیوں کو بھی مسمار کردیا۔ڈی جی تحفظ ماحول کی نگرانی میں اوکاڑہ میںآج آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کے خلاف آپریشن صبح سے ہی شروع کردیا گیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محکمہ تحفظ ماحول کی مانیٹرنگ ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے سموگ اورفضاآلودہ کرنے والے محرکات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی ہدایت ہے۔محکمہ تحفظ ماحول جرائم پیشہ افراد اور کارسرکار میں مداخلت کرنے والوں سے اہنی ہاتھوں سے نبٹے گا۔

مزیدخبریں