اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سمجھ آ گیا ہے کہ وہ پھنس گئے ہیں اور باہر نہیں نکل سکتے، بجلی سستی ہو رہی ہے مزید سستی ہو گی، ترسیلات ریکارڈ پڑے ہیں، ایکسپورٹس بڑھ رہی ہیں، کریڈٹ ایس آئی ایف سی کو جاتا ہے۔ ان کو لاشیں چاہئیں کیونکہ یہ فرسٹیٹڈ ہیں یہ سرکاری لوگوں کو لاکر خوار کر رہے ہیں، اپنے بچوں کو کیوں نہیں لا رہے؟ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں، قانون میں لکھا ہے کہ ڈی چوک نہیں آنا لیکن ان کو یہیں آنا ہے، ایک صوبے کے وسائل استعمال کرتے ہوئے آپ وفاق پر چڑھائی نہیں کر سکتے، میرے حساب سے اب کچھ ہوا تو معاملہ آرمی کورٹ میں چلا جائے گا۔ اکسایا وزیراعلیٰ نے ہے تو وزیراعلیٰ اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف پرچہ کٹے گا، حکومت کا کام ہے کہ غبارے سے ہوا نکالے اور پی ٹی آئی کو مخصوص جگہ دے، پانی پی ٹی آئی کا احتجاج پانی کا بلبلہ ہے، مچھر پارٹی کے مچھر پروٹیسٹ کو مارنے کیلئے تلوار نکال، ان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہو گا۔ پی ٹی آئی کی سٹریٹجی ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔
بانی پی ٹی آئی کو سمجھ آ گیا پھنس گئے، باہر نہیں نکل سکتے: فیصل واوڈا
Oct 06, 2024