اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپاریٹری سنڈروم کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے ،مڈل ایسٹ ریسپریٹری سنڈروم کرونا وائرس سے متاثرہ 55 سالہ پاکستانی شخص گزشتہ ماہ سعودی عرب سے پاکستان آیا4 ستمبر کو متاثرہ شخص دل کے علاج کے لیے جہلم کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل ہوا,اگلے دن عالمی ادارہ صحت اور سعودی حکام نے متاثرہ شخص کے مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی ,متاثرہ شخص کو خفیہ طور پر بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے آئی سی او وارڈ میں منتقل کیا گیا,متاثرہ شخص کی تفصیلات ہسپتال انتظامیہ اور عوام الناس سے مخفی رکھی گئی ،مریض کے رابطے میں آنے والے 40 سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے اور سب نیگٹو آئے متاثرہ شخص دل گردوں اور دیگر امراض میں بھی مبتلا ہے صحت یاب ہونے کے بعد کھاریاں میں گھر پر ہے ۔