بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت  کی دعوت، بیرسٹر سیف نے کسی کے کہنے  پر پی ٹی آئی کیخلاف یہ بیان دیا ،شہبازگل

Oct 06, 2024

نیویارک (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت کے بیان کی مذمت کی ہے ۔سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ بیرسٹر سیف نے کسی کے کہنے پر پی ٹی آئی کیخلاف یہ بیان دیا ہے، یہ انتہائی واحیات اور تھکا ہوا بیان ہے، سیف کو اتنا زیادہ استعمال نہیں ہونا چاہیے تھا، قابل مذمت۔انہوں نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی وفاقی پارٹی ہے، یہ ہمارا ملک ہے ، ہمارے اندرونی معاملات سے ہندوستانی وزیر کا کیا کام ہے ۔

مزیدخبریں