شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو وفاق پر حملہ آوروں سے خطاب کی دعوت دینا افغانیوں اور طالبان کو ساتھ ملا کر وفاق پر حملہ آور ہونے سے ثابت ہو گیا کہ عمران خان پاکستان سے مخلص نہیں بلکہ بین الاقوامی ایجنڈے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں پٹرول بم سے حملہ کرنا، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کرنا، 9 مئی جیسی بغاوت پتہ دیتی ہے کہ عمران کا ایجنڈا کیا ہے۔ حالانکہ زرداری، نواز شریف، مریم سمیت اپوزیشن کے تمام لوگوں کو پابند سلاسل کیا گیا، بے نظیر کو قتل کر دیا گیا پھر بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگا اور کوئی بھی ریاست پر حملہ آور نہ ہوا۔
جے شنکر کو دعوت،ثابت ہو گیا عمران پاکستان سے مخلص نہیں: اختر ڈار
Oct 06, 2024