اسلام آباد (این این آئی) سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کی سکیورٹی کے لیے کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کے لیے خیبر پی کے سے بھی دستے روانہ ہوئے، کئی فوجی دستوں کو اسلام آباد و گرد و نواح میں تعینات کر دیا گیا، کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ذرائع نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، سکیورٹی اقدامات کا مقصد شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شرپسندوں کے عقب فوجی دستے بھیجے گئے۔
شنگھائی اجلاس کیلئے کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی: سکیورٹی ذرائع
Oct 06, 2024