اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 

  اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج ہے جس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین زیدی نے کی۔متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود وزیر اعلیٰ خیبرپی کے  علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے۔عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن