استادمادر علمی کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں،عبدالغفور چوہان

Oct 06, 2024

  جہلم(نامہ نگار) 5ا کتوبر ،"یوم سلام ٹیچر ڈ ے  منانے کی بجائے آ ج استاد صاحبان سڑکو ں پر ھیں اور یوم سیاہ منانے پر مجبور ھیں لیکن کیوں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جھلم عبدالغفور چوہان نے کہا"میرا سلام عقیدت ہر اس استاد  (حاضر سروس یا ریٹائرڈ) کیلئے، جوaپنے خون دل سے پروان چڑھاتے ہوئے قصر شاہی کے مکین حکمرانوں کی جابرانہ دستبرد سے اپنی مادر علمی کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے،وہ جسے کمرہ جماعت میں درس و تدریس کا مقدس فریضہ سر انجام دینا تھا، آج گلیوں شاہراہوں پر صدائے احتجاج بلند کرنے پر مجبور ہو گئے ھیں، یہ اس کی شان معلمی کے خلاف ہے مگر وہ ایسا کرنے پر مجبور ہے کیونکہ جب علمی مراکز ٹھیکے پر دئیے جارہے ہوں، غریبوں پر حصول علم کے دروازے بند کئے جارہے ہوں، اعلی تعلیم یافتہ بچوں کو چند ٹکوں کے عوض تدریسی خدمات مہیا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہو، پنشن، 17-A کے تحت حق ملازمت، لیوانکیشممٹ اور سالہا سال سے ملازمت کرنے والے اساتذہ کے حق مستقلی پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہو، تو پھر احتجاج کے ذریعے ایوان حکومت تک اپنی صدائے حق پہنچانے اور افراد معاشرہ کے دروازے پر دستک دینے کے سوا کوئی رستہ نہیں بچتا، یقین کریں آج یہ لوگ اپنے لئے چینخ و پکار نہیں کر رہے ۔

مزیدخبریں