مری ( امتیاز الحق نامہ نگار خصوصی) حکومت کی جا نب سے کسی بھی اراضی یا املاک کو عوامی مفاد کی خا طر ایکوائر کیئے جانے کیلئے مری کے مال روڈ کے دونو ں اطراف کیلئے پر اسیکشن فور کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گا ہے جس کے نتیجے میں مری کے کاروباری طبقہ اور عوام میں شدید رد عمل پاجا رہا ہے ۔ اس صورت حال میں سیکشن فور کی زد میں آنے والے متاثرین اس عمل کو ان پر خود کش حملہ قرار دیتے ہوے اس پر عدم تحفظ کا اظہار کیا ہے ۔ایسے میں مری کی مختلف تنظیمیں جن مری ہوٹل آونرز ایسوسی ایشن ،مرکزی انجمن تاجران ، مری ہوٹل ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کی طرف سے اس اقدام کو عوام کش پالیسی قرار دیتے ہوے شدید مذمت کی ہے ۔اسلاعت کے مطابق مری مال روڈ کے دونوں اطراف اس نو ٹیفیکش کا فوری طور پر اطلاق کر دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہ مال روڈ کی ویلی سائیڈ پہ سیکشن فور لگایا گیا تھا جبکہ آج کی تاریخ میں مری مال روڈ جی پی او چوک حبیب بینک سے ہولی ٹرینٹی چرچ تک سیکشن فور کا مزید اطلاق کر دیا گیا ہے جس سے مری کے کاروباری حلقوں میں شدید غم و غصہ اور تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ۔
مال روڈ کے اطراف کیلئے پر اسیکشن فور کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری
Oct 06, 2024