گوجرخان ( نامہ نگار )پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں راستوں کی بندش اور حکومت کی طرف سے مال بردار گاڑیوں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ سے دوسرے دن بھی سبزی و فروٹ منڈی میں اشیا خورد و نوش کی قلت پیدا ہوگئی ۔ پیاز تین سے ساڑھے تین سو روپے کلو آلو ڈیدھ سے دو سو روپے کلو جبکہ اسی طرح سبزیوں اور فروٹ کی قیمتو ںمیں بھی من مانا اضافہ کر کے ناجائز منافع خورو ں نے عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر اپنی جیبیں بھرنی شروع کر دی ہیں۔ جبکہ نتظامیہ بھی مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔
گوجرخان ،پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اشیائے خوردونوش کی قلت
Oct 06, 2024