مری (نامہ نگار خصوصی) مری میں تعینات انتہائی انصاف پسند سول جج چوہدری محمد دیشان کو اچانک ہی نا معلوم وجوہات کی بناء پر راجن پور میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ محمد اورنگ زیب کو سول جج مری تعینات کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں ۔ عوامی حلقوں خصوصاً مری کے قانون دان طبقہ نے ان کی تعیناتی کو مری میں انصاف کی فراہمی کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے ۔
سول جج چوہدری ذیشان کا راجن پور تبادلہ
Oct 06, 2024