تربیلا(نامہ نگار) ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈی ایس پی غازی راجہ محمد بشیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ غازی شہر یار خان نے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ غازی صا بر خان اور دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہو ئے منشیات فروشی میں ملوث مراد علی ولد محمد افضال سکنہ کوٹیڑہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 3 کلو 690 گرام چرس برآمد کرلی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر لیا۔
غازی پولیس کی کا رروائی،منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار
Oct 06, 2024