صوفی مشتاق بھٹی کے گھر ڈکیتی قابل مذمت، حاجی عبدالرزاق

چکوال(نامہ نگار) انجمن آڑھتیاں فروٹ منڈی ضلع چکوال کے صدر حاجی عبدالرزاق نے معروف ٹرانسپورٹر صوفی مشتاق بھٹی کے ساتھ ڈکیتی کی جو واردات ہوئی ہے اُس کی پر زور مزاحمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناقابل برداشت ہے ، اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی عبدالرزاق نے کہا کہ صوفی مشتاق بھٹی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کرنے والوں کو نہ صرف گرفتار کیاجائے بلکہ انہیں نشان عبرت بنایا جائے کیونکہ 82سالہ صوفی مشتاق بھٹی کے ساتھ نو مسلح افراد کی طرف سے کی جانیوالی ڈکیتی ایک بزدالانہ کاروائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن