چکوال، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1میں سلام ٹیچر ڈے کی پر وقار تقریب

  چکوال(نامہ نگار)چکوال میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1میں سلام ٹیچر ڈے کی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سی او ایجوکیشن ڈاکٹر عبدالوحید نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر ،اے سی ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر ارسلان سکندر،سی او ہیلتھ ڈاکٹر انجم قدیر شریک ہوئے ۔ڈاکٹر محمد عارف ڈی او ایلیمنٹری ،ملک سعید ڈی او سیکینڈری ،سید انوار شاہ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1،محمد ابرار ملک سینیئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول،شفقت محمود گوندل گورنمنٹ ہائر سینکڈری سکول لطیفال،پرسپل گورنمٹ گرلز ہائی سکول میڈم مسرت ،ضلع چکوال تلہ گنگ سمیت بڑی تعدادمیں ہیڈ ماسٹرز اور پوزیشن ہولڈر اساتذہ موجود تھے ۔مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر ،ڈاکٹر ارسلان سکندر کے ہمراہ تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو سی او ایجوکیشن ڈاکٹر عبدالوحید اور پرنسپل میڈم مسرت اور ایجوکیشن کے دیگر افسران کے ہمراہ ان کا خیر مقدم کیا ،اور سکول کی بچیوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔تلہ گنگ سمیت ضلع بھر کے تمام ٹیچر جنہوں نے اپنے اپنے سبجیکٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے انہیں تاریخی اسناد سے نوازا گیااور متعدد ٹیچر میں پروموشن آرڈرز بھی تقسیم کیے گئے اور ہیرو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...