جماعت اسلامی اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ ہے ، ڈاکٹر قاسم محمود  

 جہلم(نامہ نگار)جماعت اسلامی اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے ، 7 اکتوبر کو اسلام آ با د کے غزہ مارچ میں جہلم سے کثیر تعداد میں لوگ شر یک  ہو کر اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ، ان خیال کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوھدری نے دفتر جماعت اسلامی مشین محلہ نمبر 1 میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ھوئے کیا ، انہوں نے کہا کے فلسطین میں بیالیس ھزار کے قریب شہادتیں ھو چکی ہیں جن میں 16 ھز ار سے زاید معصوم بچے ہیں ، 10 ھزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں لیکن عالمی ضمیر کی بے حسی کے اس کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سمیت دیگر پارٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 7 اکتوبر کو فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ھونے پر سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں کو یقین دلائیں کہ وہ اکیلے نہیں ، پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پہ کھڑی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ جہلم سے بڑی تعداد میں لوگ اس غزہ مارچ میں شریک ھوں گے ، ڈاکٹر قاسم محمود کا مزید کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمن نے زندگی کے ھر مکتبہ فکر سے اس احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے ، اسرائیل کے عزائم صرف فلسطین تک محدود نہیں وہ گریٹر اسرائیل پر کام کر رہے ہیں ، پریس کانفرنس کے موقع صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

ای پیپر دی نیشن