راجہ پرویز اشرف تحصیل گوجرخان کے سلطان ہیں، چوہدری واجد

Oct 06, 2024

 گوجرخان(نامہ نگار)میگاپروجیکٹس ،انڈرپا س،نادرادفاتر،سڑکوں کی تعمیرات،پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس،سوئی گیس و علاوہ کئیں بڑے پروجیکٹ سابق وزیر اعظم و سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بدولت گوجرخان کے عوام کو ملے ہیں ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری واجد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اور کہا کہ راجہ پرویز اشرف جب جب گوجرخان سے منتخب ہوئے انھوں نے عوام کے بھرپور ترجمانی کی اور اپنی سیٹ کا حق ادا کیا، وہ ہمیشہ کے لئے گوجرخان کے سلطان ہیں، چوہدری واجد حسین نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بناہے انشااللہ رہتی دنیا تک قائم رہے گا،جن عناصر نے وطن پاکستان کو نقصان پہنچایا ان کے نام آج کسی کو یاد نہیں وہ صفہ ہستی سے مٹ چکے ہیں،پاکستان کے تعمیروترقی وخوشخالی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہو کر ہمیں پاکستان کا سوچنا چائیے،گوجرخان کے صورتحال پر گفتگو میں کہا کہ تاریخ ساز پروجیکٹ صرف راجہ پرویز اشرف نے دیئے ہیں جن کی کاوشوں اور خدمات کو اہلیان گوجرخان ہمیشہ یاد رکھے گی راجہ پرویز اشرف ایک عظیم شخصیت کے مالک ہیں،انشااللہ عوام بھی راجہ پرویز اشرف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مزیدخبریں