کوٹلی ستیاں پولیس نے لاکھوں   مالیت کے مسروقہ زیورات بر آمد کر لیں

  مری (نامہ نگار خصوصی) مری کوجرائم پیشہ افراد سے پاک کیئے جانے کے سلسلے میں ڈی پی او مری آصف امین اعوان کی ہدایت پرکوٹلی ستیاں پولیس نے لاکھوں روپت مالیت کے مسروقہ زیورات بر آمد کر لیئے  اس طرح  ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں کی زیر نگرانی ایس ایچ او کوٹلی ستیاں اور ان کی ٹیم نے ملزمان سجاد علی ،نوید علی کو گرفتار کر کر کے  840000  مالیت کے  زیورات بر آمد کر لیئے جبکہ اغوا کے مقدمے میں مطلوب ملزمان ظفر اقبال  اور عباس ہارون کو  بھی گرفتار کیا ۔ادھرملزم فیضان کو گرفتار کر کے اس کے  قبضے سے 650 گرام چرس برامد کر  لی ۔ اس طرح اقدام قتل کے مقدمہ میں ملزمان  طالب حسین  اور اسامہ طالب کو گرفتار ی ۔ ان کی فائرنگ کر کے دو مردوں اور دو خواتین کو زخمی  ہوت تھے ۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹلی ستیاں کا کہنا ہے کہ وہ  شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری  رکھے ہوے ہیں  اور وزیراعلی کے ویژن کے مطابق کرائم فری ڈرگ فری پنجاب کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس مری تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہمہ وقت کو شاں ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن