اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر استحکام مریم نوازکی اولین ترجیح ، راجہ صغیر

Oct 06, 2024

  کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر استحکام وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کلر سیداں میں قائم ہونے والے سہولت بازار کے دورے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی اور چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور غریب آدمی کو آرزاں نرخوں پر عام ضروریات کی چیزوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ایم پی اے کو بتایا کہ کلر سیداں اور گردونواح میں سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں متحرک ہیں ۔

مزیدخبریں