پاکستان کے عوام عمران خان  کے ساتھ ہیں،حاجرہ واجد

 گوجر خان(نامہ نگار) سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل گوجر خان وویمن ونگ حاجرہ واجد مرزا اور سابق انفارمیشن سیکرٹری عائشہ رضوان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ملک کو جہاں لاکھڑا کر دیا گیاہے صرف اور صرف عمران خان ہی بچا سکتا ہے یہ بات لاہور اور راولپنڈی کے جلسوں میں تمام تر حکومتی ہتھکنڈوں اور رکاوٹوں کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ عوام اس ملک اور عمران خان کو بچانے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں عمران خان اس ملک کی آخری امید ہے جو ملک کو اندھیروں اور تاریکیوں سے نکال سکتا ہے ہم عمران خان اور حق و سچ کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن