کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہبازشریف کی تقریر کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے ملت اسلامیہ کی آواز سے تعبیر کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی مخالفت اپنی جگہ پر مگر ملکی مفاد سب پر مقدم رھنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلاموفوفیا پر اثرانداز گفتگو کی فلسطین غزہ پر شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کیا انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کو آگاہ کیا اور عالمی منصفوں پر زور دیا کہ وہ فلسطین اور کشمیر سمیت دیگر تنازعات پرامن حل کروا کے امن کو لاحق خطرات کو دور کریں۔