چکوال(نامہ نگار) گرینڈ ٹیچر الائنس کے فیصلے کے مطابق ضلع چکوال میں پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ کرایاگیا۔ جس میں ضلع چکوال کے کثیر مرد و خواتین اساتذہ نے شرکت کی۔ پنجاب ٹیچر یونین عباسی گروپ کے قائدین نے آج ہونے والی تمام سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کیا اور ہیرو ٹیچر کا کوئی بھی تمغہ بطور احتجاج وصول نہ کیا۔ عباسی گروپ کے قائدین نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اج چکوال میں اساتذہ کی اصل اور حقیقی اواز سامنے ا چکی ہے۔ ہم انتظامیہ سے ٹکراؤ کسی صورت نہیں چاہتے لیکن اپنے اسکولوں کی نجکاری کے خلاف واحد اواز صرف پنجاب ٹیچرز یونین عباسی گروپ ہی ہے۔ راجہ وقاص احمد ڈویژنل چیئرمین پنجاب ٹیچر یونین عباسی گروپ کا کہنا تھا کہ چند شر پسند عناصر نے اج کے پروگرام کو ناکام کرنے کے لیے جو ہتھکنڈے استعمال کیے اب انہیں چکوال کے غیور اساتذہ مسترد کر چکے ہیں۔ حارث بیدار ضلعی صدر نے کہا کہ چکوال کے اساتذہ جان لیں کہ کون سے نام نہاد قائدین گرینڈ ٹیچر الائنس کے حکم کے برعکس اج بھی سرکاری تقریبات میں موجود تھے ؟ حافظ عتیق نواز منہاس کا کہنا تھا کہ حقیقت ضلع بھر کے اساتذہ پر عیاں ہو چکی ہے۔
ہم انتظامیہ سے ٹکراؤ کسی صورت نہیں چاہتے، گرینڈ ٹیچر الائنس
Oct 06, 2024