دولتالہ سکھو(نامہ نگار)پیر سید انوار الحق قادری نے کہا کہ ہزاروں دلوں کو نور قرآن سے منور کرنے والے ظاہری طور پر نابینا مگر دل کی روشن آنکھیں رکھنے والے استاذ الحفاظ، استادِ حافظ محمد امین آف کوٹلہ (یوسی سکھو)کی خدمات کو دیرتک یادرکھا جا ئیگا، وہ درویش صفت انسان پیکر اخلاص و محبت تھے نے پچاس سال درس وتدریس کی ،مدرسہ کوٹلہ میں حافظ محمد امین کی رسم قل کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اس موقعہ پر رقت آمیز مناظر ہرآنکھ اشک بار نظر آئی،علاقہ عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا،انہو ں نے کہا کہ چھ سال ڈی لایسسز ہوئے بعد از وفات روشن چہرہ خدمت قرآن کے نور سے جگمگا رہا تھا، رسم قل تقریب ہزاروں افراد کے علاوہ انکے سیاسی سماجی شخصیات ،علماے کرام، حفاظ کرام سمیت پر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں ڈاکٹر ثنا اللہ خان حاجی یاسین خواجہ ماسٹر حبیب الرحمن حافظ بشیر اور دیگر بھی شریک تھے۔