چکوال(نامہ نگار) چیئرمین کمپلینٹ سیل اور چیئرمین ہیومن رائٹس پاکستان راجہ شہزاد احمد نے کمیٹی ممبران اور شہنشاہ اعزازات و عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر ڈنڈوت کے ہمراہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سپریڈنٹ جیل اڈیالہ عبدالغفور انجم نے کمیٹی کے ممبران کا شاندار استقبال کرتے ہوئے ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ کمیٹی کے معزز اراکین میں دیگر ممبران بھی شامل تھے۔ کمیٹی کے دورے کے دوران جیل انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور جیل کی حالت زار، قیدیوں کے حالات اور اصلاحی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے موقع پر ہی تین قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا جس سے قیدیوں اور ان کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ راجہ شہزاد احمد اور راجہ مجاہد افسر ڈنڈوت نے جیل میں جاری اصلاحی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مزید ایسے اقدامات ضروری ہیں۔ سپریڈنٹ جیل نے کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا عزم کیا کہ جیل اصلاحات کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ قیدیوں کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
راجہ شہزاد احمد کا راجہ مجاہد افسر ڈنڈوت کے ہمراہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ
Oct 06, 2024