اکتوبر کو عالمی یوم مزاحمت قرار دیا جا رہا ہے، راجہ محمد جواد 

 گوجر خا ن(نامہ نگار)اکتوبر کو عالمی یوم مزاحمت قرار دیا جا رہا ہے، اسرائیلی جارحیت اور بربریت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے،ایک سال سے مسلسل غزہ کے مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نائب امیر راجہ محمد جواد نے گوجرخان کے مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ بے بس نظر آ رہی ہے. یہودیوں کے ظالمانہ اقدامات کے باوجود امت مسلمہ کی طرف سے کوئی متفقہ لائحہ عمل طے نہیں کیا گیا، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر ملک بھر کے شہری ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والیلوگ تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر  سوموار کو دن 12بجے فلسطین کے پرچم لہرا کر یکجہتی کا اظہار کریں گے، راجہ محمد جواد نے بتایا کہ وکلا، تاجران  سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں اور لوگ 7 اکتوبر دن 12بجے فلسطین کے مسلمانوں سے یکجہتی کے لیے بڑے پیمانے پر نکلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن