اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) مجلس وحدت مسلمین جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ میں شرکت کرے گی۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شہید سید حسن نصر اللہ کی اسرائیلی جارحیت میں المناک شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کی ، حافظ نعیم نے سینٹیر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو جماعت اسلامی کی جانب سے مظلومین غزہ و فلسطین کے لئے منعقد ہونے والے ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی، جسے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قبول کرتے ہوئے انہیں ملین مارچ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔
مجلس وحدت مسلمین غزہ ملین مارچ میں شرکت کریگی
Oct 06, 2024