راولپنڈی (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے ڈی چوک احتجاج کے باعث دو روز سے راستوں کی بندش کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ برادری بری طرح پریشان رہی جن کی گاڑیاں کھڑی ہونے سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا، منڈیوں تک رسائی نہ ہونے کے باعث شہریوں کو اشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ کے حصول میں بھی شدید دشواری کا سامنا رہا جبکہ تاجروں نے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں یکدم خود ساختہ اضافہ کردیا، دوسرے روز ہفتہ کو بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے،موبائل فون سروس اور میٹرو بس سروس بھی معطل رہی راستوں کی بندش اور احتجاج کے دوران کسی ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے علاوہ بیشتر کاروباری و تجارتی مراکز بھی بند رہے،راولپنڈی مری روڈ کی طرف آنے والے تمام راستے اور گلیاں بند ہونے سے شہری گھروں میں محبوس ہو کر رہ گئے
راستوں کی بندش کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ برادری بری طرح پریشان
Oct 06, 2024