راولپنڈی (اکمل شہزاد)راولپنڈی اسلام آباد میں راستوں کی بندش سے شادی بیاہ کی تقریبات شدید متاثر ہوئی ہیں ،مہندی بارات اور ولیمے کی تقریبات نہ ہو سکیں ،شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ،اطلاعات کے مطابق جڑواں شہروں میں راستوں کی بندش سے گئی تقریبات نہ ہو سکیں جن میں جمعہ ہفتہ اور اتوار جو شادی کے لیے مخصوص چھٹی کے دن ہونے کے باعث مقرر کیے جاتے ہیں ہوٹلوں کی بکنگ بھی انہی دنوں میں زیادہ ہوتی ہے کی تقریبات تو منسوخ کرنا پڑیں جو در دراز سے جڑواں شہروں میں ہونا تھیں اور کی تقریبات کو مختصر کرنا پڑا ،بہت سی تقریبات کا کھانا بھی ضائع ہوا،دوسری جانب موبائل فون سروس کی معطلی سے بھی شہریوں کو رابطوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،دولہے اور دلہنوں کی گاڑیاں گلیوں میں راستوں کی تلاش میں گھومتی دکھائی دیں۔