ستمبرمیں540 خواتین کے اپنے حقوق کے لئے فیملی عدالتوں میں دعوے دائر

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر) رواں سال 2024ء کے ماہ ستمبر کے دوران540 خواتین نے اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے اور شوہروں‘ سسرال والوں کے خلاف تنسیخ نکاح‘ جہیزو حق مہر واپسی‘ خرچہ اور نان نفقہ کے الگ الگ دعوے فیملی عدالتوں میں دائر کر دئیے ہیں، تمام خواتین نے اپنے اپنے الگ دعوے دائر کئے، فیملی عدالتوں نے سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں، ان دعوؤں میں متعدد خواتین نے موقف اختیار کیا کہ شادی سے قبل یہ بتایا گیا کہ شوہر بہت بڑی جاب کرتا ہے۔ایسی خواتین نے بھی دعوے دائر کئے ہیں،جنہوں نے الگ الگ موقف اختیار کیا کہ شوہروں اور سسرال والوں کا رویہ شادی کے کچھ دنوں تک تو ٹھیک رہا لیکن بعد میں بدلتا رہا۔ فیملی عدالتوں میں دعوے سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فر یقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لئے ۔

ای پیپر دی نیشن