اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیرمین خصوصی کمیٹی برائے قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ دھرتی کیلئے لیفٹیننٹ کرنل اور پانچ جوانوں کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے شہید لیفٹننٹ کرنل اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور بہادر افسر اور جوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔