سازش کے تحت ملک کے اندر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی،شرجیل میمن

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیر اطلاعات سندھ  شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے احتجاج کی وجہ سب کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ایک شخص کی وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے وہ شخص پاکستان کی ترقی اور سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے یہ شخص سوچی سمجھی سازش کے تحت سب کر رہا اہم ایونٹ ہونے والا ہے شنگھائی کانفرنس اس وقت یہ سب ہو رہا ہے ملائیشیا کے وزیراعظم کے ٹائم پر یہ سب شروع ہوا ان سب واقعات کو معمول کا نہ سمجھا جائے ان کے پیچھے کچھ نہ کچھ حقائق ہیں، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  شرجیل میمن نے کہا کہ  ایک شدت پسند جتھا یہاں وزیر اعلیٰ کے ساتھ موجود ہے چند گروہوں کو پہلے سے آسلام آباد پہنچایا گیا تھاسرکاری وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں کپتان نہیں تو پاکستان نہیں یہ اس پروپیگینڈا پر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ زگ گولڈ سمتھ نے ایک ٹویٹ کیا تھا کہا تھا دنیا کہ نقشے پر واحد اسرائیل  ہے جو امید کی کرن ہے بیرسٹر سیف نے ایک بات کل کہہ دی بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر آکر ہمارے احتجاج سے خطاب کرئے انہوں نے کہا کہ اس وقت آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی بات کی جا رہی ہے،پاکستان کو کمزور کرنے کے کے لیے  دشمن قوتوں کے پاس ایک چیز کی جاتی ہے   کہ پاکستان کے اندر انتشار پیدا کیا جائے اس کام کے لئے عمران خان کو چنا گیا ہے کیوں کہ دفاعی لحاظ سے پاکستان مظبوط ہے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یہ سب کیا جا رہا ہیانہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے قوم ایک مضبوط قوم ہے ان میں نفرت پی ٹی آئی کا سربراہ پیدا کر رہا ہے کے پی کے صوبے کا وزیر اعلیٰ کو چاہیے ابھی بھی اپنے آپ کو سہی کر لیں پارلیمنٹ کے اندر مسئلے کا حل تلاش کرئے لیکن آپ کا ایجنڈا یہ نہیں پاکستان کو مظبوط کیا جا ئے آج تک کسی پاڑٹی نے یہ جرات نہیں کی یہ بات کرے جو کل بیرسٹر سیف نے جے شنکر کو کہی ہے ،ایک سوال کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا یہ وفاقی حکومت کی حد سے زیادہ شرافت نہیں کہ تمام وسائل کے باوجود علی امین کو اسلام آباد آنے دیا گیا حکومت نہیں چاہتی کہ وہ ان وسائل کو استعمال کرے جو وہ نہیں کرنا چاہتی یہ اسکی شرافت ہے  ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی نہیں چاہے گی کہ کسی بھی صوبے میں گورنر راج لگے مگر ایک صوبہ کا وزیر اعلی اس حد تک آجائے تو دیگر آپشنز زیر غور آجاتے ہیں مگر ہم چاہتے ہیں یہ انسان بن جائیں لبنان اور ایران پر حملے کرنے والے اسرائیل کی حمایت گولڈ سمتھ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہہ چکے کہ جے شنکر خطاب کرے، ان سے بعید نہیں کل کہیں گے کہ نتین یاہو ڈی چوک میں خطاب کرے اس فسادی ٹولہ کا بنیادی مقصد پاکستان ہے، عمران کے سپانسرز کی لڑائی پاکستان کیساتھ ہے  ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، جنگی طور پر کوئی حملہ نہیں کرسکتا مگر ایسی سازشیں کی جاتی ہیں۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی مہربانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور پھر شہید  محترمہ بے نظیر بھٹو کی تھی کہ آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افراتفری پھیلانے کیلئے عمران خان کو چنا گیا، یہ بات ڈاکٹر اسرار، حکیم سعید، ایدھی صاحب سمیت کئی اور کہہ چکے عوام سے گزارش ہے کہ ڈاکٹر اسرار کے ورلڈ آرڈر کی تقریر سن لیں انہیں سمجھ آجائے گی 

ای پیپر دی نیشن