اسلام آباد (خبر نگار) معروف عالم دین امیر تحریک اصلاح امت پاکستان مفتی سعید احمد نقشبندی قادری رضوی نے کہا ہے کہ مسلم لیڈر شپ اور 57اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ 2ارب مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کریں ، یہ وقت ظائع نہیں ہونا چاہیے۔خصوصی نشست میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت سے مشرق وسطحی اور جنوبی ایشیا ء کا امن خطرے میں پڑ گیا ، اسرائیل اور بھارت دونوںعالمی دہشت گرد ملک ہیںجودنیا کو تباہی کے دہانے پر لے آئے ۔مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادیں ہیں ، امت مسلمہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ : مفتی سعید احمد نقشبندی نے کہا کہاسرائیلی سفاکیت علاقے میں جاری تباہ کن جنگ میں شدت پیدا کرنے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی مذموم حرکت ہے جس کے ردعمل میں ایران نے میزائل داغے ہیں۔ ایرانی ردعمل پر امریکہ اور اس کے حواریوں میں تشویش اور بے چینی قابل افسوس ہے حالانکہ امریکہ اور بھارت صیہونی ریاست کے مظالم پشت بان ہیں۔ امیر تحریک اصلاح امت پاکستان نے کہا کہ اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف ایران کا جرات مندانہ ردعمل وقت و حالات کا تقاضا تھا۔ مسلمان ممالک کو چاہیے کہ وہ متحد ہو کر اسرائیل کی دہشت گردانہ کاروائیوں کا جواب دیں ۔